• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عالم کھلی کچہری ٗعوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل شاہ عالم کے علاقے ہریانہ بالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید ارحم مختار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد الیاس سمیت ضلعی محکمہ جات کے افسران ، ریونیو سٹاف،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔کھلی کچہری میں شکایت کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔کھلی کچہری میں بیشتر افراد نے اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں دیں جس پر فورا کارروائی عمل میں لائی گئی
پشاور سے مزید