• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی تنازعات کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ‘کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار )پشاور ڈویژن میں سرحدی تنازعات کا خاتمہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے متنی میرگٹ خیل، ریگی للمہ سمیت تمام سرحدی تنازعات افہام و تفہیم اور فریقین کی رضامندی سے جلد ختم کئے جائیں گے سرحدی تنازعات کے خاتمے سے مختلف اقوام کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی سرحدی تنازعات کو ختم کر کے ہی پشاور ڈویژن کے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے اہلیان متنی اور میرگٹ خیل کے عوام کی جانب سے سرحدی تنازعہ کے حل کے لئے اگلے ہفتے مشترکہ جرگہ منعقد کیا جائے گا تنازعہ کے پائدار حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے فریقین کی جانب سے صبر و تحمل پر ان کا ممنون و مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اہلیان متنی اور میرگٹ گٹ خیل کے مابین سرحدی تنازعہ کے حل کے سلسلے میں منعقدہ اہلیان متنی کے نمائندہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ ممبران قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، اقبال آفریدی اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالعنی آفریدی، ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر قبائلی خیبر بھی موجود تھے کمشنر پشاور ڈویژن نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تنازعہ کے حل کے لئے ذاتی طور پر کوششیں جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں دوسرے فریق کو بھی رواں ہفتے مدعو کرکے ان کا موقف سنا جائےگا جس کے بعد اگلے ہفتے دونوں فریقین کا مشترکہ اجلاس منعقد کرکے تنازعہ کا پائیدار حل تلاش کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو دونوں فریقین سے ملاقات کرکے ابتدائی سفارشات مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے
پشاور سے مزید