• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) ویمن یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے اشتراک سے صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس کا مقصد دونوں یونیورسٹیوں کے عملے کے ارکان میں انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانا اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا تھا۔وائس چانسلرز نے ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں یونیورسٹیوں کے 30 انتظامی اہلکاروں نے ورکشاپ میں حصہ لیا جو جدید انتظامی طریقوں اور قیادت کی حکمت عملیوں کے بارے میں انٹرایکٹو سیشنز میں شامل ہوئے۔ یہ پروگرام شرکاء کو یونیورسٹی انتظامیہ میں عصری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ورکشاپ کا اختتام ریجنل سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے فائنل سیشن میں شرکت سے ہوا۔
پشاور سے مزید