پشاور( وقائع نگار) جج بنگلہ مسکین آباد میں بلدیاتی نمائندوں اور معززین کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاورمحمد سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے کی ۔بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ جب سے ایس ڈی او نے چارج سنبھالا تب سےجج بنگلہ،نوتھیہ جدید،نوتھیہ قدیم گلبرگ نمبر،1,2,34 سول کواٹرز،کوٹلہ محسن خان،مشتاق اباد،ڈھیری باغبانان اور دیگر علاقوں کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے،صبح 9 بجے بجلی جاتی ہےاور شام 5 بجے آتی ہےاور بغیر نوٹس کے لوگوں کے بجلی میٹر اتارتے ہیں جبکہ پورے علاقے کے عوام باقاعدہ طور پر بجلی بل جمع کراتے ہیں،ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچوں کو پڑھائی کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ انتہائی سردی میں بھی 18/18 گھنٹوں کا لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے انہوں نے پیسکو کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔