• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکوز کی نجکاری اوربھرتی میں تاخیر کیخلاف دھرنا دینگے‘محمد اقبال

پشاور ( وقائع نگار ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئرمین حاجی محمد اقبال نے ڈسکوزکی مجوزہ نجکاری کے خلاف سمیت بھرتی میں غیر معمولی تاخیراور دیگر مسائل کے حوالے سے صوبائی جائنٹ سیکرٹری طارق خان اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر کے ہمراہ گذشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے محنت کشوں کے جائز حقوق اورمطالبات کے حق میں بنوں۔ ڈئ ائ خان۔خیبر۔ہزارہ ون اورہزارہ ٹو سرکلز میں شیڈول کے مطابق جاری کامیاب احتجاجی جلسوں۔ دھرنوں اور پرامن مظاہروں کی انعقادپر یونین عہدیداروں اور محنت کشوں کواپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ حکومت اور پسکو انتظامیہ پر زور دیا۔کہ سٹاف کی کمی کو دور کرکے ڈسکوزکی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکر یونین کی جانب سے تحریری طور پر پیش کردہ محنت کشوں کے جائزاور قانونی مطالبات کو من وعن تسلیم کرکے یونین کی صبر کا مزید امتحان نہ لیا جاۓ۔کیونکہ یونین وقتا فوقتا پرامن احتجاج کے ذریعے حکومت اور انتظامیہ کو خبردار کررہی ہے۔کہ یونین کی مفاہمت کو کمزوری نہ سمجھا جاۓ۔کیونکہ یونین اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکتھی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی ایماء پرسابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ فیصلوں سے ملک کے سب سے بڑے مالیاتی ادارہ واپڈا کو کمپنیوں میں تقسیم کرکے مالی طور پر غیر مستحکم کرکے قومی خزانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاکرملک کے غریب عوام مہنگی ترین بجلی خریدنے پر مجبورہے ۔ لہذا ملک وقوم کی روشن مستقبل کیلۓ ماضی ڈسکوز کوتحلیل کرکے واپڈا کو بحال کیا جاۓ۔ نیزسٹاف کی کمی کے باوجود بھی اہلکاروں کو دستیاب مراعات میں اضافہ کی بجائے کمی پیسکو / ٹسکو / ہازیکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے آخر میں انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا کہ یونین کے جائز اور قانونی مطالبات کو من وعن تسلیم کیاجائے بصورت دیگر 14جنوری کوپیسکو ہیڈ کوارٹرزشامی روڈ پشاور میں فائنل راؤنڈ کھیلا جاۓ گا۔جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی
پشاور سے مزید