• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کا تحفظ نجات کا ذریعہ ہے، مولانا حسین احمد مدنی

پشاور( وقائع نگار) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر اور متحدہ امن کمیٹی پشاور کے سربراہ مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ختم نبوت کیخلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مندرہ خیل پجگی روڈ پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اکابرین نے ہر دور میں اور ہر پلیٹ فارم پر ختم نبوت کا تحفظ کیا ہے اور قادیانی لابی کی مکروہ سازشوں کو خاک میں ملایا ہے فتنہ قادیانیت کا تعاقب کرتے رہیں گے قادیانی اسلام اور ملکی آئین کے غدار ہیں
پشاور سے مزید