پشاور ( وقائع نگار) تحصیل شاہ عالم کا ماہانہ اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر ناصر خان د اؤدزئی کی زیرصدارت ہوا جس میں تحصیل چیرمین کلیم اللہ ‘ شاہ عالم کے ٹی ایم او سید اظہر علی شاہ اور تحصیل شاہ عالم کے افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں شاہ عالم کی حدود میں مال برادر گاڑیوں پرنیا ٹیکس لگانے کی منظوری د یدی گئی جو جلد نافذ العمل ہوگا جبکہ شاہ عالم کی حدود میں چارسدہ روڈ پر آئے روز ٹریفک کا نوٹس لیتے ہوئے لنڈے سڑک‘ بخشی پل ‘خزانہ ‘شاہ عالم اور ناگمان میں تجاوزا ت کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیاگیاجس میں علاقہ چیئرمین بھی شامل ہوگا اجلاس میں صفائی مہم کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا اور شاہ عالم کا ریونیو بڑھانے کیلئے مال برداری گاڑیوں پر نیا ٹیکس لاگو کیاگیاہے واضح رہے کہ اس سے قبل مذبح خانے کا ٹیکس بھی بڑھایاگیاتھا جس سے ریونیومیں اضافہ ہوا ہے اجلاس میں ویلج چیئرمینوں نے اختیارات ‘ علاقہ مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر شاہ عالم کے چیئرمین کلیم اللہ نے کہاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت اور فنڈز جاری کرے تاکہ حقیقی معنوں میں عوا م کی خد مت کی جاسکے۔