پشاور(جنگ نیوز)ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے SSTs (میل) کی سکیل نمبر 16 سے پرسنل سکیل نمبر 17 کی ترقی کیلئے ACR جمع کرنے کی نوٹیفیکیشن جاری کرنا خوش آئند اقدام ہے ۔ مگر اس نوٹیفیکشن میں SSTs (فی میل) کو نظر انداز کرکے ترقی سے محروم رکھنا قابل مذمت ہے ۔ایک بیان میں سکندر خان یوسف زئیصدر شعبہ بہبود تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوانے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹریس فی الفور SSTs(فی میل) کی پروموشن کیلئے بھی نوٹیفیکشن جاری کرکے انصاف کے تقاضے پورے کریں ۔