لاہور(نمائندہ خصوصی ، نیوزرپورٹر،خصوصی رپورٹر،جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر سے، خبرنگار) پنجاب اسمبلی سمیت مختلف اداروں اوردفاترمیں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں، پنجاب اسمبلی میں خصوصی کرسمس ٹری نصب کیا گیا ، مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ تھے، کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کیک کاٹا، مبارکباد دی واسا ہیڈ آفس لاہور میں بھی تقریب ہوئی ۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تقریب میں سٹاف اور مسیحی ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کےگرین ٹاؤن آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں بھی تقریبات ہوئیں۔