• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد لاہور اور کراچی کے درمیان نئی ٹرین چلائی جائے گی، سی ای او ریلویز

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے ای کچہری کے دوران کہاکہ ریلوے کے پاس اب جدید ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی مدد سے مقامی سطح پر نئی کوچز تیار کی جارہی ہیں، جس کے بعد بیرون ملک سے کوچز درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جلد لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی ایک نئی ٹرین چلائی جائے گی اور تمام کوچز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے حنیف گل نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔