ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے غلام مصطفی سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے حیدر علی سے نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار،عثمان کا موبائل لے گئے،تھانہ گلگشت کے علاقے سمیع اللہ سے مسلح ملزمان نقدی28ہزار چھین لیے ،تھانہ الپہ کے علاقے محمد رضوان سے تین ڈاکو نقدی ،موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،محمد آصف سے تین نامعلوم ملزمان نے نقدی و موبائل چھین لی ،تھانہ نیوملتان کے علاقے آصف حبیب سے مسلح نقدی دس ہزار و موبائل سے محروم کرگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے فیضان احمد سے ملزمان نے نقدی و موبائل لوٹ لیا ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے زبیر سے مسلح ڈاکو نقدی پچاس ہزار و موبائل لے گئے جبکہ صادق حسین ، محمد وکیل ، محمد حلیم ، غلام شبیر ، زاہدہ بی بی ،امام بخش ، عمران شوکت ، ساجد احمد،طلحہ علی ، رفیق ، فیاض احمد ، فرقان ،شکیل حسن ، محمد آصف ، ذیشان ، جوئیل ، محمد سلمان ، فیاض ، احمد یار ، محمد ندیم اور فیضان کے نقدی ،زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔