• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7منشیات فروش گرفتار، 100 لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد، مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شکیل سے 30لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم نذر حسین سے 20لیٹر شراب،پاک گیٹ پولیس نے ملزم عدنان سے10لیٹر شراب،بی زیڈ پولیس نے ملزم باسط علی سے30لیٹر شراب،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سیف اللہ سے1100گرام ہیروئن ، چہلیک پولیس نے ملزم عرفان افضل سے22لیٹر شراب،مظفرآباد پولیس نے ملزم ریاض سے1500گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے 15 پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید