• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم رشید،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا واقعہ،مرکزی ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 02 افراد جاں بحق، سی پی او ملتان کا نوٹس، مرکزی ملزم وقاص خان بلوچ گرفتار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 14 ایم آر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فیضان خان بلوچ اورشہباز خان بلوچ دم توڑ گئے جبکہ محمد عامر زخمی ہوا، ایس ایچ او مخدوم رشید حشمت بلال اور ان کی ٹیم نے مرکزی ملزم وقاص خان بلوچ کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید