• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان کے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا، جائیداد ضبطی کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج ذولفقار علی نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو عمر قید کی سزا اور ان کی جائیداد ضبطی کا حکم جاری کر دیا ہے، قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق تین ملزمان محمد اصف، ندیم عباس اور محمد الیاس کے خلاف وکیل ساجد رضا نے 5 نومبر کو مقدمہ نمبر 3118 درج کرایا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں پراسیکیوشن کا مقدمہ سچ مانتے ہوئے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ان کی تمام تر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبطی کرنے کی سزا کا حکم سنا یا۔
ملتان سے مزید