ملتان (سٹاف رپورٹر) )نشتر انتظامیہ نے طالبہ اغو ا کیس میں ملوث نشتر کے گرفتار وارڈ بوائے عبدالرحمن کو معطل کردیاہے اوراسے شوکاز نوٹس جاری کر کے پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے ،عبدالرحمن کی نشتر کالونی میں رہائش کو بھی سیل کردیا گیا ہے ،واضح رہے کہ مذکورہ ملازم نے اپنے ایک آؤٹ سائیڈر ساتھی کے ساتھ مل کر کالج سے ہاسٹل جانے کے دوران نشتر کی حدود سے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا تھا ،بعدازاں پولیس نے طالبہ کو بازیاب کراکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔