ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے،خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،کمسن بچے سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو تمام ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنانے کا حکم جاری کر دیا ہے تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزم محمد طارق کے خلاف مدعی ریاض احمد نے 22 جنوری 2024 کو اپنے کمسن ایک سالہ بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا،شہری کوقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم،لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم،مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پابندی کے باوجود گیس کی ری فلنگ کے کاروبار کرنے پر گرفتار 4دکانداروں کو 30 ، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کر دیا ہے ۔بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔