ملتان ( سٹاف رپورٹر) قومی امن کمیٹی پاکستان کےصوبائی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، ممبرکینٹ بورڈ رانا محمد اشرف، غلام جیلانی ، ممبر ضلعی امن کمیٹی وکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، صدرقومی امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، نائب صدر خواجہ دلشاد احمد اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے چرچ آف پاکستان جمیل آباد کینٹ میں یوم قائد اعظم اور کرسمس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انمول تحفہ ہے۔تقریب سے ممبران کینٹ بورڈ غلام جیلانی ، شیخ محمد اسلم اور مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان علامہ سید عمر فاروق بخاری بہلوی نے بھی خطاب کیا ۔