ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں سابق مشیر و پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ سے بذریعہ زکریا ایکسپریس گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لیے پائلٹ قافلہ روانہ ہو گیا پائلٹ قافلہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کرے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانگی سے قبل ایم سلیم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو امن کی سفیر اور عالمی سیاسی شخصیت کی مالک تھیں ۔