• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آرٹس کونسل کے تحت بابائے قوم کے یوم ولادت کے حوالے سے سیمینار

ملتان (سٹا ف رپورٹر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بانیٔ پاکستان حضرت قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ ’’قائد سیمینار‘‘ کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری شیخ رفیق احمد، ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد ، کالم نگار خواجہ مظہر نواز صدیقی اور قاسم کھوسہ نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے اصول کے مطابق اپنی زندگی میں نظم و ضبط اختیار کرنا چاہیے۔
ملتان سے مزید