• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے زیر اہتمام قائد اعظم ؒ اور میاں نواز شریف کا یوم پیدائش منایا گیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ن لیگ کی ڈویژنل صدر خولہ امجد،سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن ماریہ علی،ضلعی صدر نبیلہ بٹ اور ضلعی جنرل سیکریٹری تمکینہ زاہد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے استحکام پاکستان پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکرٹری تمکینہ زاہد کی رہائش گاہ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا حؒ اور قائد میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر خولہ امجد،سینئر نائب صدر ملتان ڈویژن ماریہ علی،ضلعی صدر نبیلہ بٹ، ڈویڑنل انفارمیشن سیکرٹری مدیحہ شیخ،ثمینہ چغتائی، افشین احمر،ڈاکٹر فاطمہ،طوبیٰ متین،سنیہ فیصل سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید