ملتان(سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے محکمہ زراعت میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے ساتھ ایگریکلچر سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں کرسمس کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد دی، اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز خان مگسی نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت ساری اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اس موقع پر تمام مسیحی ملازمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ ادا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔