• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب کو ملکر مذہبی ہم آہنگی کا پیغام پھیلانا ہے، مذہبی وسماجی شخصیات

لاہور(خبرنگار) کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیےایک شاندار تقریب ہوئی ، تقریب میں شریک مذہبی و سماجی شخصیات نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کرسمس کی خوشیوں کو منایا۔ جاوید ولیم نے کہا کہ ہم سب کو مل کر مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور محبت کا پیغام پھیلانا ہے۔ کرسمس کا جشن ہمیں حضرت عیسیٰ ؑ کے پیغام کی یاد دلاتا ہے جو دنیا بھر میں امن اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں ان اصولوں پر عمل کرتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ چئیرمن کل مسالک بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہماری اصل ذمہ داری ہے ۔ پنڈت راکیش چند نے کہایہ وقت ہے جب ہم سب کو مل کر اپنی دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ فادر جیمز چنن نے کہا کہ کرسمس خوشی، جشن اور شیئرنگ کا وقت ہے تمام شرکاء نے ملکر کرسمس کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔
لاہور سے مزید