• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کیک کاٹنے کی تقریبات، تحائف تقسیم، مسیحی برادری کومبارکباد

لاہور ( خصوصی رپورٹر،نیوزرپورٹر،جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کرسمس کی خوشیوں کی ابتداء کرتے ہوئے سالویشن آرمی چرچ کا دورہ کیا اور کرنل میکڈونلڈ چاندی کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹاصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکبادی۔ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز پر کرسمس کے حوالے سے تقریب ہوئی ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے تقریب میں مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے مسیحی عملے کے ساتھ محبت اور خوشی سے منایا۔
لاہور سے مزید