• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین حفاظتی انتظامات، آئی جی کی پولیس فورس کو شاباش

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی نےکہا کہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہے اور تمام آپریشنل یونٹس نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے مکمل پرامن ماحول فراہم کیا۔ ۔ آئی جی پ نے مزید کہا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس و ڈولفن فورس کے جوان اور تمام فیلڈ فارمیشنز نے بہترین فرائض ادا کئے۔ کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی رینک تمام افسران و اہلکار اس ستائش کے مستحق ہیں۔
لاہور سے مزید