• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم صدیق اکبرؓ پر سیمینار، ریلیاں، اسلامی خدمات پر روشنی

لاہور(خبرنگار) سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ پر ریلیاں جلسے جلوس سیمینار کنونشن اور کانفر نسیں ہوئیں ،مرکزی تاجدار صداقت ریلی نکالی۔ سردار محمد طاہر ڈوگر ، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، پیر اصغر نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور صحابہ اکرامؓ کی تعلیمات زمانہ رسول اکرم کا حقیقی عکس ہے،دینی جماعتیں فسادفل اعرض پھیلانے والوں کے خلاف پاک فوج کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں ،علماء نے کہا کہ حضرت صدیق اکبرؓ کا دور خلافت ختم نبوت کے تحفظ اور عدل وانصاف عام کرکے غریب کو حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، علامہ شریف الدن قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ غلام محی الدین جلالی نے کہا کہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کا عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمران و عوامی نمائندے کردار ادا کریں، ملکی سلامتی، عوامی خوشحالی، اور اسلام کے فروغ کے لیے دعا ئیں مانگیں۔ مزید برآںانجمنِ طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی خدمات تاریخ اسلامی کا روشن باب ہیں۔
لاہور سے مزید