آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: صدقہ واجبہ اور غیر واجبہ کی وضاحت فرما دیں؟
جواب: صدقاتِ واجبہ سے مراد وہ صدقات ہیں جن کی ادائیگی شریعت کی طرف سے آدمی کے ذمہ لازم ہوتی ہے، جیسے زکوٰۃ، صدقۂ فطر، عشر، کفارات، نذر وغیرہ، اور صدقہ نافلہ سے مراد ایسا صدقہ ہے جو بندوں پر فرض وواجب نہیں ، یعنی ثواب کی نیت سے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کسی کو کوئی چیز دینا چاہے وہ غریب ہو یا مالدار ہو یا رشتہ دار ہو۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
masail@janggroup.com.pk