• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسیڈنٹ میں مقتول کی غلطی کی وجہ سے قاتل پر ضمان کا حکم

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرا ایک دوست ابو ظہبی میں گاڑی چلاتا ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے دوسری گاڑی کے ساتھ ایکسڈنٹ کیا ہے، دوسری گاڑی میں سوار تین افراد مرگئے، ان تینوں کا تعلق سکھ مذہب سے تھا یعنی وہ تینوں مسلمان نہیں تھے، غلطی مرنے والوں کی تھی، وہاں کی حکومت نے بھی فیصلہ مرنے والوں کے خلاف دیا کہ غلطی مرنے والوں کی ہے، اب میرا دوست کہتا ہے کہ مجھ پر ان تینوں کا کفّارہ واجب ہے یا نہیں؟ اگر واجب ہے تو ان تینوں کا کفّارہ الگ الگ واجب ہے یا ان تینوں کا ایک ہی کفّارہ کافی ہوگا ؟ازراہِ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب تحریر فرمائیں۔

جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً اس حادثے میں مسلمان ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی ، مسلمان ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے گاڑی چلارہا تھا اور تینوں مقتولین اپنی ہی غلطی کی بناءپر ایکسیڈنٹ میں مارے گئے تو اس صورت میں مسلمان ڈرائیور پر کفارہ اور اس کے عاقلہ پر کسی قسم کی دیت لازم نہیں ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk