کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن ، انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان، سابق آسٹریلین وکٹ کیپر الیکس کیری، زمبابوے کے سکندر رضا نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے ۔ ایلیکس کیری نے 108 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریوں سمیت 2387 رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل عثمان خواجہ، جیسن روئے اور ڈیوڈ ولی کی رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا۔