• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: عثمان، اسمتھ، کونٹساس، لبوشین کی ففٹیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف6 وکٹ پر311رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ68 اور کپتان پیٹ کمنز 8 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ جمعرات کو چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔سیم کونٹاس نے ڈیبیوٹیسٹ میں60 اور عثمان خواجہ نے57 رنز بنائے۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ پر89رنز بنائے۔ مارنوس لیبو شین نے سات چوکوں کی مدد سے 72رنز کی اننگز کھیلی۔ جسپریت بمرا نے75 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ چوتھے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے بھارت کو پرانی اور بگ بیش میں استعمال شدہ پچ دی گئی، جس پر گیند نیچے رہنے کی وجہ سے بیٹرز کو ٹریننگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آسٹریلیا کو پریکٹس کیلیے فریش پچ دی گئی جہاں پر باؤنس کی وجہ سے میزبان کرکٹرز اپنے شاٹس کھیل رہے ہیں، اس حوالے سے ایم سی جی کے کیوریٹر میٹ پیج پہلے وضاحت دے چکے کہ فریش پچز ٹیسٹ میچ کے آغاز سے صرف 3 روز قبل دستیاب ہوتی ہیں۔ ایک روز قبل پریکٹس کے دوران آکاش پردیپ کی نیچے رہنے والی گیند روہت شرما کے بائیں گھٹنے پر جا لگی تاہم وہ کسی بڑی انجری سے محفوظ رہے۔

اسپورٹس سے مزید