• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹالیئنز نے چیمپئنز ٹی 20 کپ جیت لیا، مارخور کو 75رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹالیئنز چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ کی چیمپئن بن گئی ۔بدھ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں فائنل میں اس نے مارخورز کو 75 رنز سے شکست دے دی۔ فائنل کی خاص بات اسٹالیئنز کے یاسر خان کی سنچری تھی۔اسٹالیئنز نے ٹورنامنٹ جیتنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔ مارخورز کو ایک کروڑ روپے کی رقم ملی۔اسٹالیئز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورز میں 5 وکٹوں پر199رنز بنائے۔یاسر خان نے 57گیندوں پر سنچری بنائی۔ عاکف جاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناکام ٹیم 124رنز پر آئوٹ ہوگئی۔خواجہ نافع 6 ،فخرزمان 20 ،کپتان افتخار احمد 22 اور محمد فیضان نے 43رنز بنائے۔محمد علی نے19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ محمد علی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔اس کے علاوہ وہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کے ایوارڈ کے بھی حقدار ٹھہرے۔محمد حارث وکٹوں کے پیچھے 9 کیچز اور3 اسٹمپڈ پر ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔حسین طلعت ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ تھے ۔