کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان آرمی اور واپڈا کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں روشن خان نیشنل ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں، فائنلز جمعے کو کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے سیمی فائنل آرمی نے ایس این جی پی ایل ، واپڈا نے پنجاب کو زیر کیا۔ خواتین مقابلوں کے سیمی فائنل میں واپڈا نے سندھ اور آرمی نے پنجاب کو مات دی۔