کوئٹہ(خ ن ) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی برسی کے موقع پر بیان میں کہا ہےکہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک غمگین دن ہے جب ہم سے ایک عظیم رہنما، جمہوریت کی علمبردار اور عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والی شخصیت جدا ہو گئیں بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لیے وقف کیا، ور ان کی قربانیاں ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔