• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن داوڑ کوئٹہ پہنچ گئے‘ کل لورالائی میں جلسےسے خطاب کرینگے

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماوں نے ان کا استقبال کیا محسن داوڑ نے پشتو اکیڈمی کا دورہ کیااور اکیڈمی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پشتو زبان، ادب و ثقافت میں پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے رہنماء کردار پر تمام ادیبوں و شاعروں اور محققین کو دادتحسین پیش کی۔ اور اپنی تحریر شدہ کتاب " قوم کا مقدمہ" اکیڈمی کو پیش کیا وہ کل جمعہ کو لورالائی میں جلسےسے خطاب کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید