• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے‘ پروفیسر ڈاکٹر ظہور بازئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 94 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی صدارت میں ہوا ، جس میں پرووائس چانسلر ، ڈین فیکلٹیز ، اساتذہ کرام ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اکیڈمک سرگرمیوں ، شعبہ جات کی کارکردگی ، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں ، ملازمین کے فلاح و بہبود کے پروگرامز ، اعلیٰ تعلیم کے حصول سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس مین مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ تعلیمی ہدف کے حصول کو ممکن بناتے ہوئے کورسز کی تکمیل ، امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے سمیت جامعہ کی ترقی ، تعلیمی بہتری کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال میں نئے جریدے کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں ، جامعہ کی ترقی ، طلبا و طالبات کے لئے درس و تدریس ، تربیتی پروگراموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اساتذہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اسی تسلسل کے ساتھ طلبا کی بہتر رہنمائی ، معیاری تعلیم کے لئے بروکار لائیں ۔
کوئٹہ سے مزید