• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو ایک بار پھر بے نظیر بھٹو جیسی قیادت کی ضرورت ہے،پیپلزپارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیربھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا قافلہ جمعرات کو کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین کی قیادت میں گڑھی خدابخش روانہ ہوگیا ۔ روانگی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو سمیت سانحہ لیاقت باغ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آج اگر شہید بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو ملک میں صورتحال یکسر مختلف ہوتی آج ملک کو ایک بار پھر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو جیسی قیادت کی ضرور ت ہے جو عوام کو بے روزگاری، مہنگائی ، بد امنی، سیاسی انتشار جیسے مسائل سے نجات دلائے اور تباہ حال معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ جمہوریت اور ملک میں عوام کی حکمرانی کے لئے قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو خواتین ، کسانوں ، نوجوانوں ، مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑتی رہیں ۔
کوئٹہ سے مزید