کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور بجلی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 28 دسمبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے شہباز ٹاون ، جناح ٹاون ، اولڈ سمنگلی ، ملک پلانٹ ، پی ٹی وی ، عالم خان ، پی اے ایف ، نواں کلی ، دیبہ ، انٹرکنیکٹر ، مالک ، نواں کلی، کسٹم فیڈرز ، سریاب گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی کرانی،ہزارہ ٹاون،اے ون سٹی، سریاب ون، انڈسٹریل، جوائنٹ روڈ، واسا ، چلتن، سرکی روڈ، اولڈ لیاقت بازار،منی مارکیٹ، اولڈ سیٹلائٹ ٹاون اور شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن سے منسلک 11 کے وی پی اے ایف ، ائیرپورٹ روڈ ، سی ٹی ایس ، خروٹ آباد، چشمہ، داریم، تکاتو، دوستین،عمر، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ادیان، واسا،کڈنی سنٹر، نوحصارفیڈرز سے صبح10بجے تادو پہر2بجے بجلی بند رہے گی اسی روز کچلاک گرڈ اسٹیشن کے اے ایس ڈی بلیلی ، ولی خان، اغبرگ، ستار، واسا فیڈرز سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بند ہوگی 29 دسمبر کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم اور مری آباد گرڈ کے سٹی فیڈرز سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔