• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی، عبدالرؤف بلوچ

کوئٹہ (خ ن)سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کی زیر صدرات ترقیاتی منصوبوں کے آڈٹ 2023۔ 2024 کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی، ڈائریکٹر آڈٹ لوکل کونسلز سید نصیب اللہ آغا، ڈائریکٹر ٹیکنیکل انجم سعید سمیت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور صوبے بھر کے چیف افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیرِ بلدیات میر کوہیار ڈومکی کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے آڈٹ کے عمل تکمیل کو پہنچ گیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ شہریوں کی تفریح کے لیے ماحول دوست پارک بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہیں۔ محکمہ بلدیات حکومت بلوچستان میں سروسز کی بہتر فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے محکمہ بلدیات کے تمام افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے کم وسائل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو مزید مثبت تبدیلیاں نظر آئے گی۔
کوئٹہ سے مزید