کوئٹہ (پ ر) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی سے گزشتہ روز شاہی کاریزمحی الدین آغاقلعہ جناح ٹاؤن تھانے کےمعززین نے ملاقات کی اور انھیں علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس پریشر میں کمی اور بندش سے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔شہریوں نے بتایا کہ شدیدسردی میں بدھ کی دوپہرسےجمعرات کو رات گئےتک بجلی اورگیس بند ہے۔بجلی اور گیس کی بندش سے شدید سردی میں علاقہ مکین پریشان ہیں۔پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جبکہ گھروں کو گرم رکھنے اور کھانا تیار کرنے کےلیے لوگ خوار ہورہے ہیں۔عبدالستار چشتی نے محی الدین آغا قلعہ، جناح ٹاؤن، تھانہ شاہی کاریز،شابو،کلی پائندخان جناح ٹاؤن اور گردو نواح میں بجلی اور گیس کی بندش کی مذمت کی اور کہاکہ یہ اپنے عوام کو اذیت دینے والی با ت ہے ۔انہوں مطالبہ کیا کہ متعلقہ علاقوں سمیت پورے کوئٹہ میں پریشر کے ساتھ کی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پائپ لائن پھٹنے ،فیڈر ٹرپ کرنا جیسے فنی اور تیکنیکی خرابیاں گیس کمپنی اور کیسکو کے لیے بہانے بن گئی ہیں ۔لہذا اس طرح کے اذیت ناک ہربوں اور بہانوں سے گریز کیاجائے ۔