کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف محکموں کے امیدواروں نے بتایا ہے کہ جدید دور میں بھی امتحانی فیس نیشنل بینک ‘ خزانہ آفس اور اسٹیٹ بینک میں جمع کروائی جا رہی ہے گزشتہ روز نیشنل بینک سٹی برانچ نے امیدواروں کی فیسیں جمع کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد امیدواروں نے جناح روڈ پر نیشنل بینک کی برانچز کا رخ کیا جہاں طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں ۔ نیشنل بینک جناح روڈ کے کاؤنٹر پر فیس جمع کرنے کا سلسلہ انتہائی سست روی کا شکار تھا جس کے باعث امیدواروں گھنٹوں قطار میں کھڑے رہےامیدواروں نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن عبدالسالک خان سے اپیل کیکہ جس طرح امیدواروں کے فارم آن لائن وصول کئے جاتے ہیں اسی طرز پرامیدواروں کی فیسیں آن لائن جمع کی جائیں ۔