• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو شہید کروڑوں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کر ن بلوچ نے شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی استقامت اور اپنی ذات کو بھول کر ایک عظیم مقصد کے لیے لگن کا سبق دیتی ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے خواب کو حقیقت بنایا جائےجو ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع پاکستان ہے، جہاں ہر فرد کی عزت و تکریم کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو اور دیگر شہدائے جمہوریت کے امین اور سیاسی وارث ہیں۔انہوںنے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل ہے،پی بی شہید نے حفاظت پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی ،بینظیر بھٹو کی شہادت دلیرانہ عوامی جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا سنہرا باب ہے ،سیاسی صراط مستقیم کے مسافر بھٹو کے جیالے اپنی نظریاتی یونیورسٹی گڑھی خدابخش سے تجدید عہد پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کروڑوں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام اور سیاسی جنت عوام کے قدموں میں نعرے قومی بیانیہ بن چکے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید