• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت ناکام‘ نئے انتخابات کرائے جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ارشد اچکزئی، امین آغا، نعمت اللہ، ضیاء الحق اور توقیر بھٹی نے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے لہٰذا ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال تشویشناک ہے، دہشتگردی عروج پر ہے جبکہ داخلہ اور خارجہ پالیسیوں میں یکسانیت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو ہر طرح سے نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی اور عالم اسلام میں مقبولیت چاہتی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتی ہے، ملک میں تمام ادارے کرپشن سے پاک اور روزگار اور ضروریات زندگی ہر شہری کو میسر ہو۔ پی ٹی آئی ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید