• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی، عمران کا اعتراف، ڈیل کی آفر کا دعویٰ

راولپنڈی(ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی ‘مجھے پیغام ملاہے کہ ہم سے ڈیل کریں ہم آپ کی پارٹی کو سیاسی اسپیس دیں گےلیکن آپ کو نظربندکرکے بنی گالہ منتقل کردیں گے ‘ میں نے انہیں جواب دیاہے کہ پہلے سیاسی قیدی رہا کرو‘جیل میں رہ لوں گامگر کوئی ڈیل قبول نہیں کروں گا‘ہاؤس اریسٹ یا خیبرپختو نخوا کی کسی جیل میں نہیں جاؤں گا۔

 اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔

 بانی پی ٹی آئی سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامعیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2025ء حقیقی آزادی کا سال ہے ‘اپنی قوم سے کہتا ہوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘آپ کا کپتان ڈٹاہواہے ‘سمندر پار پاکستانی ترسیلات زرکی بائیکاٹ مہم میں شامل ہوں ابھی تک ہمارے مطالبات پر کمیٹی کمیٹی ہی کھیلا جارہاہے ‘اگر مذاکرات سے بات چیت سے مثبت نتائج آئے تو ترسیلات زرکے بائیکاٹ کی مہم روک دی جائے گی ۔افغان مہاجرین کو زبردستی بھیجنے سے نفرت مزید بڑھی ۔

اہم خبریں سے مزید