• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر پشاور کی جی ایم سوئی گیس سے ملاقات‘ لائحہ عمل تیار

پشاور(وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی وفد کے ہمراہ جی ایم سوئی گیس سے اہم ملاقات کی پشاور کے مختلف علاقوں کو درپیش گیس پریشر کے کمی کو پورا کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار۔ وفد میں چیئرمین محمد عیسی، چئیر مین ڈاکٹر اسماعیل،قاری سید عبدالباسط علی شاہ، حاجی محمد ابوبکر، محمد فیاض اور حاجی دین محمد شامل تھے اس موقع پر مئیرپشاورنے جی ایم سو ئی گیس کو پشاورکے مختلف علاقوں میں کم پریشر گیس کے مسائل اور غیر منصفانہ لوڈ شیڈنگ، محکمہ سوئی گیس کی کھدائی کے باعث متاثرہ گلیوں کی بحالی اور گیس لوپنگ کے مسائل، ٹی بی ایس (ٹرمینل بیلنسنگ اسٹیشن) سے متعلق امور جی ایم سوئی گیس کوآگاہ کیا اس موقع پر جی ایم سو ئی گیس نے میئر پشاورکوہرممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ عملے کو مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا،جی ایم سوئی گیس نے مئیر پشاور کو یقین دہانی کر واتے ہوئے کہاکہ تین نئے ٹی بی ایس کی منظوری دی گئی ہے، جو میٹروپولیٹن سمیت خاص طور پر پی کے 83، پی کے، 80 تہکال، یونیورسٹی روڈ اور ریگی کے گیس کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔،گیس پریشر میں اضافہ کیا جائے گا۔ترجیحی بنیاد پر موسی کالونی شاہین مسلم ٹان اندرون لاہوری گیٹ خوشحال ٹان آسیہ گیٹ محلہ بارزقان پیر عبداللہ شاہ این سی 44 کاکشال گلی نمبر3ولی آباد فداآباد رشیدگڑھی محلہ اسلام آبام، ریگی ماڈل ٹاؤن،تہکالپلوسئی، اتوزئی پلوسئی مغدرزیریگیخزانہکوہاٹ روڈورسک روڈیونیورسٹی روڈسردار گھڑی،لنڈی ارباب، نوتھیہ چارسدہ روڈ،جی ٹی روڈ،گلبہار،محلہ غوری خان سمیت دیگر علاقوں کے مسائل حل ہونگے
پشاور سے مزید