لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر سپیشلائز ڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے 30 مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کے بجٹ کی مد میں 3.59 ارب کے رکے ہوئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالہ سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔