لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلا می لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کےافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ روزہ دار ایمان و احتساب کیساتھ روزہ کی حفاظت اور سماج میں اتحاد و محبت کا ماحول پیدا کریں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اسد قیصر نے فون پر رابطہ کیا اور ملاقات کا طے کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی ایجنڈا کا مسودہ بھی موصول ہوا ہے، جس کا جماعتِ اسلامی کی پالیسی اور سیاسی حکمتِ عملی کی روشنی میں جواب دیا جائے گا۔ حکومت نے پہلے چینی ملز مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، جس سے ملک میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ۔