لاہور(کرائم رپورٹرسے) ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی روک تھام کےلئےجرمانوں میں اضافے اورٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ،لگژری گاڑیوں کے جرمانے 3سوسے 5سو روپے سے 5گنا بڑھا کر 15سوسے25سو روپے کئے جائیں۔کمرشل گاڑیوں کا جرمانہ 5 سو سے 1ہزار کو بڑھا کر15سو سے3 ہزار تک کیا جائے۔