لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےعدالتی حکم کے باوجودایس ڈی اوز کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پرمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عدالتی حکم ماننے کی بجائے نیا مراسلہ جاری کر دیا جو توہین عدالت ہے،اگر فیصلے پر اعتراض تھا تو فیصلہ چیلنج کر دیتے،آپ نے عدالتی حکم کے خلاف اپیل دائر کر کے واپس لے لی،عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کروانا جانتی ہے،عدالت آپ کو آخری موقع دے رہی ہے۔