لاہور (پ ر) سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میٹاورس میں قدم رکھنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جو مکمل طور پر ورچوئل کیمپس متعارف کروا رہی ہے۔ یہ قدم طلباء، فیکلٹی اور وزیٹرز کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کریگا تاکہ وہ ایک 3D ورچوئل ماحول میں بات چیت کریں۔