لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر وافرادی قوت فیصل ایوب کھوکھر نے سوشل سکیورٹی ہسپتال مانگا منڈی کا اچانک دورہ کیا ، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی بھی ساتھ تھے۔ہسپتال میں انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں کوتاہی پر صوبائی وزیر نے سخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمد نعیم کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔صوبائی وزیر نے فوری طور پر نئے ایم ایس کو تعینات کرنے کی ہدایت جار ی کیں۔ مریضوں نے ہسپتال میں ادویات نہ ملنے کے بارے میں صوبائی وزیر کو شکایات کیں۔ دوران وزٹ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا معیار بہتر نہیں تھا۔صوبائی وزیر نے ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال میڈیسن سٹور پر ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔