کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں نئے سال کے موقع پر 2 دن کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔